لاہور:وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجانے پرغورکررہی ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت 18ویں ترمیم کو نئی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے ،قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترامیم کےلئے حزب اختلاف کے ساتھ متعددملاقاتیں کی ہیں تاہم وہ اس معاملے پرحکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارنہیں۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماﺅں کے خلاف مقدمات موجودہ حکومت نے قائم نہیں کئے بلکہ یہ مقدمات سابق ادوار میں قائم کئے گئے تھے۔حکومت بدعنوانی کے مقدمات میں حزب اختلاف کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی کیونکہ مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاکہ قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترامیم کے لئے حزب اختلاف کے ساتھ متعددملاقاتیں کی ہیں تاہم حزب اختلاف اس معاملے پرحکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارنہیں۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ حکومت اٹھارہویں ترمیم کو نئی شکل دینے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پرغورکررہی ہے۔