اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعتجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی ۔قائم علی شاہ اپنے وکیل ملک جاوید اقبال ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیا یہ میرٹ ہے یا ڈی میرٹ ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ درخواست گزار سے تفتیش ہوئی ہے کہ نہیں۔
انہوںنے کہاکہ نیب نے درخواست گزار سے تفتیش کی ہے ؟ ۔وکیل قائم علی شاہ نے کہاکہ نہیں میرے موکل کو پہلی بار بلایا ہے ۔سماعت کے دور ان دس لاکھ مچلکوں 10لاکھ مچلکوں کے عوض سابق وزیراعلی سندھ کی درخواست عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی گئی ۔عدالت نے 8 اپریل تک سابق وزیراعلی سندھ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔