لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیاجبکہ 113ارب ادا کیے جا چکے ہیں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا اور گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال پنجاب میں خریدے گئے 133 ارب مالیت کے گنے میں سے اب تک کاشتکاروں کو 113 ارب ادا کیے جاچکے اور باقی رقم بھی جلد ادا ہو جائےگی۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ گذشتہ سالوں کی بھی99.7فیصد رقم ادا کروائی گئی۔