شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔
ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے اور سنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔
مگر سونے کے لیے لیٹنے سے قبل اس سوغات کو کھانے کے فوائد سے واقف ہیں ؟ جو آپ کو دنگ کردیں گے۔
جی ہاں رات کو اسے کھانا بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
اچھی نیند
شہد میں ایک جز ٹرائی پتھوفن موجود ہوتا ہے، یہ امینو ایسڈ جسم کو پرسکون کرنے کے ساتھ سگنل دیتا ہے کہ اب سونے کا وقت ہوگیا ہے، جسم اسے قدرتی طور پر بنانے سے قاصر ہوتا ہے اور اسے غذا جیسے شہد کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ سونے سے قبل شہد کھانے سے ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آدھی رات کو آنکھ دوبارہ نہیں کھلتی۔
بلڈ پریشر میں کمی
ہائی بلڈ پریشر امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے تو اسے کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، شہد میں ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ بلڈ پریشر مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں، رات کو ایک چمچ شہد کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
خون میں چربی کے اجتماع سے بچاﺅ
ٹرائی گلیسڈرز خون میں موجود چربی کی ایک قسم ہے، اس کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب اور ذیابیطس جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، خوش قسمتی سے شہد جسم میں ٹرائی گلیسڈرز کی سطح میں کمی لاتا ہے بلکہ شہد اس چربی کو خون سے غیرضروری چربی کی صفائی کے لیے استعمال کرتا ہے۔
جسمانی مدافعتی نظام مضبوط کرے
شہد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اور جراثیم کش ہوتا ہے جس سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جس سے بیکٹریا اور وائرس وغیرہ سے ہونے والے انفیکشن کے خلاف جسم زیادہ مزاحمت کرپاتا ہے۔ ہر رات کو شہد کھانے سے جسمانی دفاع مضبوط ہوتا ہے۔
چربی تیزی سے گھلنے لگتی ہے
شہد کھانے کی عادت سے میٹابولزم کی رفتار بڑھتی ہے، جس کے نتیجے میں خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی درجہ حرارت کچھ بڑھ جاتا ہے، جس سے چربی کو کسی کوشش کے بغیر گھلانے میں مدد ملتی ہے۔
کھانسی دور رکھے
شہد قدرتی طور پر ورم دور کرتا ہے، ہر رات نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر پینا گلے کی خراش سے بچاتا ہے اور کھانسی کو دور رکھتا ہے۔ شہد میں موجود اینٹی بائیوٹک بیکٹریا سے لڑتا ہے جو گلے کی خراش کا باعث بنتا ہے۔
عمر کے اثرات سے بچائے
عمر بڑھنے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کو قدرتی طور پر سست کرنے کا آسان طریقہ شہد کا استعمال ہے، ہر رات کو سونے سے قبل شہد کھانا بڑھاپے کے آثار سے مقابلہ کرتا ہے اور جھریوں اور دیگر علامات سے بچاتا ہے۔
ڈپریشن سے محفوظ رکھے
شہد میں موجود ایک کیمیکل پولی فینول ڈپریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے، اگر آپ اپنی ذہنی صحت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ہر رات شہد کا استعمال عادت بنالیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
گنج پن سے نجات اور گھنے بالوں کے حصول کا ٹوٹکا
چاول ہر ایک کی پسندیدہ غذا ہوتی ہے، چاہے یہ بریانی کی شکل میں ہو، پلاﺅ یا سادہ چاول جو دال یا کسی اور سالن کے ساتھ کھائے جائیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاول پکانے کے لیے انہیں جس پانی میں بھگویا جاتا ہے وہ بالوں کے لیے کتنا کارآمد ہوتا ہے؟
درحقیقت چاولوں کے اس بظاہر بیکار پانی سے آپ ایسا بہت کچھ کرسکتے ہیں جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا، مگر لوگ اسے پھینک دیتے ہیں۔
ویسے یہ پانی پینا بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
فوائد یہاں جانیں : چاول کے پانی کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
مگر جاپان میں اسے بالوں کی تیز ترین نشوونما کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
بس آپ کو اپنے بال اس پانی سے دھونا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کو بہت تیز کردیتا ہے جس سے گنج پن اور بالوں کے گرنے کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
جاپانی خواتین صدیوں سے اس پانی کا استعمال کررہی ہیں جو کہ بالوں کی نشوونما تیز، بالوں کے سروں کو مضبوط جبکہ کھوپڑی کی صحت بہتر کرتا ہے۔
اور ہاں اس سے بال گھنے ہونے کے ساتھ جگمگانے بھی لگتے ہیں۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس پر کوئی اضافہ خرچہ بھی نہیں بس درست طریقہ جاننا ضروری ہے۔
بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد چاول کے پانی سے سر پر مالش کریں اور جب بال مکمل طور پر بھیگ جائیں تو5 سے 10 منٹ انتظار کرنے کے بعد دھولیں۔
یہ ٹوٹکا بالوں کی تیز ترین نشوونما فوری طور پر شروع کردیتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔