جان دے دی

کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقاربھٹونے جان دے دی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں.

قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیر جل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ٹرین مارچ کے سلسلے میں لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسٹیشن پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے. ذوالفقار علی بھٹو نے شہادت قبول کی مگر یوٹرن نہیں لیا، آمر کے آگے سر نہیں جھکایا اور عوام کو دھوکا نہیں دیا،

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کارکن 4 اپریل کوگڑھی خدابخش میں جمع ہوکر پوری دنیا کو پیغام دیں گے، پیغام دیں گے کہ آج بھی بھٹو اور بے نظیر کے کارکن موجود ہیں، ہم مشرف کی آمریت سے نہیں ڈریں گے۔ اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے کینٹ اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی شہید بھٹو کا کارکن انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے موجودہے.

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کینٹ اسٹیشن روانہ ہوا، یہ مارچ بدھ کولاڑکانہ میں اختتام پذیر ہوگا۔