پوری قوم کرپشن

پوری قوم کرپشن کے ناسور کےخلاف یکسو ہے ،(ن) ،پی پی کو لوٹ مار کی پائی پائی واپس کرنا ہو گی

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی معاشی او ر سفارتی محاذ پر کامیابیوں سے اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ،پوری قوم کرپشن کے خلاف یکسو ہے اور اگر اس ناسور کے خلاف جدوجہد کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا توآنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی ، بلاول جتنے مرضی ٹرین مارچ کر لی احتساب ٹرین ہر حال میں منزل مقصود پر پہنچے گی ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کےلئے آنےوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو اپنے ادوار میں صرف اپنے اور اپنے حواریوں کی فکر لا حق ہوتی ہے لیکن آج کرپشن بچانے کیلئے انہیں عوام یاد آ گئے ہیں ۔ دونوں جماعتیں جیسے مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عوام ان کے بہکاوے میں آئیں گے اور نہ انہیں اپنا کندھا فراہم کریں گے کیونکہ وہ انہیں مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابیوں سے اپنا سیاسی مستقبل منوں مٹی تلے دفن ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اس لئے واویلا کیا جارہا ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی او ر(ن) لیگ قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی واپس نہیں کریں گے احتساب کا عمل برق رفتار ی سے جاری رہے گا و¿