عائشہ عمر

عائشہ عمر نے ” تمغہ فخر“ ملنے پر تنقید کرنے والوں کا شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ عائشہ عمر نے” تمغہ فخر“ ملنے پر تنقید کرنے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے” تمغہ فخر“ ملنے پر سوشل میڈیا ”انسٹاگرام “ میں تصویریں شئیر کیں.

جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جو پر انہوں نے وقتی طور پر خاموش رہنے کے بعد انہوں نے تنقید کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ابھی تک محبت کرنا نہیں سیکھا، لیکن میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے ” تمغہ فخر“ ملنے پر تنقید جاری رکھی.