پولن الرجی

پولن الرجی کے مریض ماسک استعمال کریں، طبی ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی) پولن الرجی کے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ الرجی سے تحفظ کے لئے ماسک استعمال کریں۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کان، ناک اور گلے کے خصوصی معالج ڈاکٹر عمیر رضا نے کہا کہ پولن الرجی کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں تاکہ پولن الرجی کے سیزن میں کسی قسم کی طبی پیچیدگی سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے خلاف کم مزاحمت کے حامل مریض جن میں بزگ افراد اور بچے شامل ہیں ان کو پارکس اور لان میں جانے سے گریز کرنا چاہئے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پولن الرجی سے تحفظ کے لئے متوازن غذا بھی بہترین حفاظتی اقدامات میں شامل ہے۔کیونکہ متوازن غذا سے انسان کے مدافعتی نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پولن الرجی کے مریضوں کو کہا کہ وہ مصالحہ دار غذاﺅں اور ماش کی دال ، آلو اور کیلے کے استعمال سے گریز کریں اسی طرح ان کو سافٹ ڈرنکس کا استعمال بھی نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پرفیوم کا استعمال اور شام کے اوقات میں کھلی جگہ پر جانے سے گریز کرنا چاہئے.