اسلا م آباد( آن لا ئن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہلی اور اسلام آباد کا کوئی مقابلہ نہیںہم پاکستان کو سیکورٹی اسٹیٹ بنانے کی بجائے اوپن سٹیٹ بنانا چاہتے ہیں، دنیا میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے ہمارے آئیڈیا سے پہلی بار بھارت کو دنیا بھرمیں تنہا ہونا پڑا،تحریک انصاف نے اپنا پیغام پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیااپنا بیا نیہ مو ثر طور پر پھیلا نے کےلئے میڈیااصلا حا ت کی ضرورت ہے ۔
بدھ کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر اطلا عات فواد چوہد ری نے کہا ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا پاکستان واپس آئے اور اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کرئے کہ پا کستان پر امن اور نہا یت ہی خو بصورت ملک ہے اسلا م آباد دنیا کے خوبصورت شہر وں میںسے ایک ہے ہم اسلا م اور خو بصورت بنا نے کے لئے کو شش کر رہے ہیں اس کے لئے پلا ن بھی تشکیل دےدیا گیا ہے بہت جلد اس پر کا م شروع ہو جا ے گا ۔
انہو ں نے کہا کہ ہم نے وزارت اطلاعات کو ریاست کا ہتھیار بنانا ہے گذشتہ حکومتوں نے ہر ادارے کو سیاسی طور پر استعمال کیا مو جو دہ صورتحال میں ہم نے عالمی میڈیا کو استعما ل کرتے ہو ئے کا میا بی حاصل کی چاہتے ہیں بھا رت نے کشمیر یو ں کی جہد وجد آزادی کو دہشتگردی قرار دینے کی کو شش کی اور پاکستان پر بھی الزام لگا ئے مگر ہم نے ثابت کیا کہ پلو اما واقعے کو مو دی نے ن تخا بی کا میا بی کے لئے استعما ل کیا ۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ہما را نظریہ مضبوط ہے جس کی وجہ سے مسلسل کا میا بیا ں حاصل کر رہے ہیں پا کستان کو دنیا کےلئے پر کشش اور بہترین ملک کے طور پر پیش کر نا چاہتے ہیں ۔