تعلیم کا یکساں

تعلیم کا یکساں نظام نافذ کرنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ،شفقت محمود

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا یکساں نظام نافذ کرنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات لارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وفاق تعلیم کا یکساں نظام نافذ کرنے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے اس کے علاوہ معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے مختلف ادارے بھی کام کررہے ہیں اور تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات بھی لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم میںنجی اور سرکاری اشتراک سے کام کررہے ہیں بہت جلد تعلیمی نظام میں خاطر خواہ تبدیلیاں نظر آئینگی حکومت کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں