عامرخان اور جوہی چاولہ میں سات سال سے جاری جنگ ختم

ممبئی:بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے اداکارہ جوہی چالہ کے ساتھ 7 برسوں سے جاری لڑائی پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے اپنے اختلافات ختم کرلیےہیں۔عامرخان اورجوہی چالہ کاشمار90کی دہائی کی بہترین آن اسکرین جوڑیوں میں ہوتا ہے،دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب رومینٹک فلمیں دی ہیں تاہم عامراورجوہی کے درمیان فلم عشق کے دوران کسی چھوٹی سی بات پر اختلافات ہوگئے تھے بعد ازاں یہ لڑائی اتنی بڑھی کہ دونوں نے سات برسوں تک ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کی۔حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے جوہی کے ساتھ اپنے اختلافات پر کھل کربات کرتے ہوئے کہا کہ فلم عشق کے دوران ہمارا چھوٹی سی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا تاہم اس جھگڑے کومیں نے انا کا مسئلہ بنالیا اورفیصلہ کیا کہ جوہی سے بات نہیں کروں گا۔ فلم کے سیٹ پر بھی میرا رویہ جوہی کے ساتھ بہت خراب ہوتا تھا، میں ان سے ہمیشہ فاصلہ بنا کررکھتا تھا یہاں تک کہ وہ اگر آکرمیرے پاس بیٹھتی تھیں تو میں اٹھ کر ان سے 50 فٹ دوری پر بیٹھتا تھا، فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف ضرورت کے تحت جوہی کے ساتھ بات کرتا تھا۔