فنکاروں نے

فنکاروں نے دکھی انسانیت کیلئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کام کیا، اداکارہ ریما

واہگہ( آن لائن )پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور فن کارہ ریما خان نے کہا ہے کہ فن کاروں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے لیے بڑھ چڑھ کرکام کیا ہے، مجھے پاکستان سے بہت پیار ملا،میرے فینز میرا سرمایہ ہیں، ان کی ہمیشہ عزت کی۔

وہ واہگہ بارڈر پر میک اے وش نامی پروگرام میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔فلم اسٹار ریما خان نے دو بچیوں کی خواہش کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔حبا اور جویریہ نے پاک افواج اور ریما خان کا شکریہ ادا کیا، ان بچیوں کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے۔اس موقع پر دونوں بچیاں بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں،کیوں کہ وہ بچپن ہی سے پاک آرمی جوائن کرنا چاہتی تھیں۔