افسران کی

19جوڈیشل افسران کی خدمات تین سال کی ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور10سول ججز /مجسٹریٹس کی خدمات تین سال کی ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کر دیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی، ناصر جاوید رانا،محمد علی وڑائچ،عامر ضیائ، عرفان احمد شیخ،راجہ امجد اقبال،غلام فرید قریشی، طاہر عباس سپرا،شفقت اللہ خان، 10سول ججز/ مجسٹریٹس احتشام مقرب، مس نادیہ علی، یاسر حفیظ، اسید الرحمن اعوان،محمد ابو بکر صدیق،اظہر اقبال،محمد یوسف، مس سائرہ ارم، محمد اسلام اور سول جج /مجسٹریٹ محمد اسد سجاد شامل ہیں۔