ایک اداکارہ نے مجھے زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی ،اداکارہ ریما کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریماخان کا کہنا ہے کہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی، اللہ نے انہیں بچایا۔لالی ووڈ اداکارہ ریما کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اداکارہ نےزہردینے کی کوشش کی ہے لیکن اللہ نے انہیں بچا لیا۔ریما نے مزید کہا کہ جس شخص کو انہیں زہر دینے کے لیے بھیجا گیا اس کو ایک لاکھ روپے دیے گئے تھے اور یہ بات اسی نے بتائی جس کو زہر دینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے انہیں سیاست میں شمولیت کے لیے دعوت نامے بھیجے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔