لاہور( این این آئی )جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیوی پر تشدد کرنے اور بال کاٹنے والے شوہر اور اس کے دوست کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔
تھانہ کاہنہ پولیس نے اپنی بیوی اسما عزیز پرتشدد کرنے والے شوہر میاں فیصل اور اس کے دوست راشد علی کو ماڈل ٹاﺅن کچہری میںجوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیاءکے رو برو پیش کیا گیا ۔
پولیس نے عدالت سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے دونوں ملزموں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر تے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔ فیصل نے دوست کے سامنے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی اسماءکو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے سر کے بال کاٹ