دبئی : (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف مسلسل تین میچ جیتنے کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم آئندہ دو میچز بھی جیت کر پاکستان کے خلاف سیریز کلین سویپ کریگی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور کوشش ہوگی کے آئندہ میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرﺅں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کے خلاف آئندہ دو میچز بھی جیت کر پانچ میچوں کی سیریز کلین سویپ کریگی۔
انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف ابتدائی تین میچز جیت کر ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انکی ٹیم نے کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کے تین میچ اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچوں میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تین میچ جیتنے کے بعد بھی وہ پاکستان کو آئندہ میچوں میں آسان حریف تسلیم نہیں کرینگے اور اس کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترینگے۔
انہوں نے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خبر دار کیا ہے کہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز کلین سویپ میشن کے لئے پوری ٹیم کو آئندہ دونوں میچوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا میچ آج جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائےگا۔