اسلام آباد : (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں 36.19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات 3 میٹرک ٹن رہیں جن کی مجموعی مالیت 24لاکھ ایک ہزار ڈالر تھی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا فروری کے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات 4 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 26 لاکھ 50ہزار تک بڑھ گئی۔
اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران قیمتی پتھروں کی ملکی برآمدات میں 2 لاکھ 49 ہزار ڈالر یعنی 36.19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔