اسلام آباد : (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران چین کے ساتھ کی جانے والی باہمی تجارت کے تجارتی خسارہ میں 11.93 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ءکے دوران پاک چین باہمی تجارت کا تجارتی خسارہ میں 1.74 ارب ڈالر یعنی 12فیصد کے قریب کمی سے تجارتی خسارہ 4.48 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2017-18ءکے دوران پاک چین باہمی تجارت کا تجارتی خسارہ 6.22 ارب ڈالر رہا تھا۔