لاہور (ویب ڈیسک) مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے مفید مشورہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا ”آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی کارکردگی پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ نئے لڑکوں کو ایک ایسے وقت میں آزمایا جا رہا ہے جب ورلڈکپ میں بہت ہی کم وقت رہ گیا ہے۔ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کو اپنا فوکس واپس حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔“
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں شکست دے کر سیریز بھی جیت لی ہے جس کے باعث ناصرف قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ سٹاف پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔