جنگلات کے

جنگلات کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے ترجیحی امکانات کا جائزہ لینے کےلئے چین پاکستان ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد : جنگلات کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے ترجیحی امکانات کا جائزہ لینے کےلئے چین پاکستان ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کی وزارت ماحولیات اورچین کے نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ بیورو نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے تھے تاکہ شعبے میں دو طرفہ تعاون میں اضافے کےلئے ترجیحات کا جائزہ لیا جاسکے اورمتعلقہ محکموں سے اس حوالے سے مدد حاصل کی جاسکے۔

اجلاس کی صدارت دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے کی، فریقین نے جنگلات کی کٹائی، سیلاب کی روک تھام، جنگلی حیات کے تحفظ، زمینی کٹاﺅ کے تدارک سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے اپنی اپنی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

چین کے دورہ کے موقع پر پاکستانی وفد نے انٹرنیشنل بمبو اینڈ رتن آرگنائزیشن، ایشیا وبحرالکاہل فارسٹ ریسٹوریشن اینڈ سسٹین ایبل منیجمنٹ کا دورہ کیا اور بانس کی کاشت کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک کے جنگلات کے شعبہ میں باہمی تعاون سے زمینی کٹاﺅ کو روکنے اورجنگلات کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔