دبئی:(اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے مات دی، تیسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 80 رنز سے شکست دی جبکہ چوتھے میچ میں 6 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں کامیابی کےلئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مسلسل چار میچ جیتنے کے بعد سیریز کے آئندہ میچ میں بھی کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔