پاکستان کو

پاکستان کو پانچویں میچ میں بھی شکست دیکر ون ڈے سیریز کلین سویپ کرینگے، گلین میکسویل

دبئی:(اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف مسلسل چار میچ جیتنے کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم آئندہ میچ بھی جیت کر پاکستان کے خلاف سیریز کلین سویپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور کوشش ہوگی کے آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرﺅں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کے خلاف آئندہ میچ بھی جیت کر پانچ میچوں کی سیریز کلین سویپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف مسلسل چار میچز جیت کر ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انکی ٹیم نے کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کے ابتدائی چاروں میچ اپنے نام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل چار میچ جیتنے کے بعد بھی وہ پاکستان کو آئندہ میچ میں آسان حریف تسلیم نہیں کرینگے اور اس کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترینگے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خبر دار کیا ہے کہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز کلین سویپ میشن کے لئے پوری ٹیم کو آئندہ میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری میچ آج اتوار کو دبئی میں ہی کھیلا جائےگا۔