مزدورں کے

چکوال، ہماری حکومت مزدورں کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرے گی یہ محض دعوے نہیںبلکہ عملی طور پرایسا ہوگا ،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر

چکوال (آئی آئی پی) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مزدورں کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرے گی یہ محض دعوے نہیںبلکہ عملی طور پرایسا ہوگا انھوں نے یہ بات آج چوآسیدن شاہ میں مائنز لیبرہسپتال چوآسیدن شاہ میںنئی بننے والی اسسٹنٹ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر کی بلڈنگ کے افتتاح کے موقعہ پر کہی اس موقعہ پر مائنز لیبر ہسپتال کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں سیکرٹری مائنز اینڈ منزلز عامر اعجاز اکبر ،کمشنر مائنزچوہدری ریاض ،اسسٹنٹ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر عبدالرشید ،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز رانا ساجد ،چیئرمین چیمبر آف کامرس غلام مرتضیٰ ، ہسپتال لیبرویلفیئر کمیٹی کے سربراہ ہارون غنی چیمہ ،چیئرمین پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن راسعید خٹک ، مزدور یونین کے راہنماءشریف الدین سواتی، مائنز اونر اور مزدورں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی صوبائی وزیر عمار یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور بھائیوں کے بچوں اور فیملیز کے مسائل ترجہیی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اورEOBIپر آپکا مقدمہ میں خود لڑوں گا اور اس ہسپتال کو لاہور اور راولپنڈی کی طرز پر جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کریں گے انھوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سالوں سے رکی ہوئی شادی اور اموات کی گرانٹس وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاری کردیں گئی ہیں ہماری حکومت مزدورں کے لئے لیبر کالونیاں بنا رہی ہے آئندہ دو ہفتوں میں مزدورں اور لیز مالکان کے تمام مسائل حل عملی بنیادوں پر کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے ہارون غنی چیمہ کو مزدوں کی خدمات کے پیش نظر اعزازی شیلڈ دی سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز عامر اعجاز اکبر نے تقریب سے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ مائن اونر ایسوسی ایشن اور مائن لیبر کے تمام مسائل کا حل نکالا جائے گا اور ہسپتال کو مزیدایک اور ایمولینس دی جائے گی جو مزدورں کی رہائشی آبادیوں میں جاکر طبعی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ چیئرمین پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن راسعید خٹک نے مزدورں کی بے روزگاری ختم کرنے اور 10سال سروس کرنے والے مزدورں کی بیواﺅں کو اور 60سال پورے کرنے کے باوجود مزدورں کو پنشن کی عدم ادائیگی پر تعاون کا پرزور مطالبہ کیا۔ شریف الدین سواتی نے ہسپتال میں مریضوں کی ہڈیوں کی جانچ کرنے والی مشین کی جلد دستیابی کا مطالبہ کیا تاکہ متاثرہ مریضوں کو جلدبڑے ہسپتال میں منتقل کیا جاسکے ۔مائن اونرغلام مرتضیٰ نے مطالبہ کرتے ہوئے مائنز کے لئے گرانٹس جاری کرنے اورNOCکے اجراءمیں حائل مشکلات کے حل کے لئے تعاون کی استدعا کی آخر میں صوبائی وزیر معدنیات اور سیکرٹری مائنز اینڈ منزلز پنجاب نے ہسپتال کے لون میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کلین اینڈ گرین پنجاب مہم میں حصہ لیا بعد ازاں انھوں نے ہسپتال انتظامیہ کو جد ید طبعی آلات سے آراستہ ایمبولینس کی چابی دیں اس سے قبل انھوں نے مائنزلیبر ویلفیئر ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبعی سہولیات کا جائزہ لیا۔