جامعہ نعیمیہ

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں67ویں سالانہ تقریب تکمیل بخاری کل ہوگی،مفتی عبدلعلیم سیالوی، ڈاکٹر راغب نعیمی، علامہ قبال گیلانی، حسیب قادری دیگر رہنماخطاب کریں گے

لاہور(آئی آئی پی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں67ویں سالانہ تقریب تکمیل بخاری شریف31مارچ بروزاتوار کو ہوگی ۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے جبکہ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرعلامہ راغب حسین نعیمی،شیخ الحدیث دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھرہ شریف علامہ محمداقبال شاہ گیلانی،مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،مولانامحبوب احمدچشتی خطاب کریں گے ترجمان کے مطابق شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانا پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مفتی ہاشم رضوی،مولانا کلیم فاروقی،مفتی محمدعمران حنفی،مولانا ڈاکٹرسلیمان قادری،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی محمدمدنی،پیر سید زین العابدین شاہ،مفتی عارف حسین ،مفتی فیصل ندیم ،مولانا محب الرسول،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا سید زبیر شاہ،صدر بزم نعیمیہ مولانا جنید خالق،سیکرٹری مولانا سعید احمدنقیبی سمیت جامعہ نعیمیہ کے ساتذہ ،طلبہ سمیت عامة الناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔اس موقع پر امسال نمایاں نمبرحاصل کرنے والے درجہ عامہ،خاصہ،عالیہ اورعالمیہ کے طلبہ میں وظائف تقسیم کئے جائیں ،نیز بزم نعیمیہ کے عہدیداروں میںبہتر کارکردگی کی بنیاد پر حسن کارکردی ایواڈ بھی دئیے جائیں گے۔