جمعیت علماء پاکستان

جمعیت علماء پاکستان وسطی پنجاب کے انتخابات حافظ نصیر احمد نورانی صدر

لاہور (صباح نیوز) جمعیت علماء پاکستان وسطی پنجاب کے انتخابات جے یوپی کے سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر کی سر براہی میں 4رکنی کمیٹی سید محمد صفدر شاہ،پروفیسر ڈاکٹر جاویداعوان اور احفاظ اکریم خان برکی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔

نتائج کے مطابق مولاناحافظ نصیر احمد نورانی وسطی پنجاب کے صدر،علامہ صاحبزادہ غلام مصطفےٰ سلطانی سینئر نائب صدر اورمرزا محمدتجمل بیگ جنرل سیکر ٹری منتخب قرار پائے،چوہدری رشید احمد ساہوآر گنائزنگ سیکر ٹری اورمحمد بلال خان برکی ایڈووکیٹ ڈپٹی جنرل سیکر ٹری وسطی پنجاب ہونگے اس قبل جمعیت علماء پاکستان وسطی پنجاب کی مجلس شوریٰ کاانتخابی اجلاس جامعہ محمد یہ رضویہ گلبرگ میں منعقد ہوا، اجلاس میں مفتی محمد تصدق حسین، رشید احمد رضوی،مولانا محمد سلیم اعوان،ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ،ملک محمد جاویدچشتی،مفتی محمد جمیل رضوی،مولانامحمد شبیر صدیقی، ڈاکٹر معظم حسین ضیغم،نجابت علی تارڑ،علامہ ریاض الدین صدیقی ،صاحبزادہ مدثر حسین وٹو،قاری محمد شوکت،مفتی اشرف رضوی،حافظ لیاقت رضوی،حافظ محمد اصغر علی اور دیگر ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔
#/S