لاہور( این این آئی)احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاداکبرنے کہاہے کہ حکومت قومی احتساب بیورو کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اس کے قوانین میں تبدیلی لاناچاہتی ہے،حکومت کوسزایافتہ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے پر تشویش ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اس کے قوانین میں تبدیلی کی جائے جبکہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے خلاف ان مقدمات میں بچاﺅ کے لئے نیب قوانین میں ترمیم چاہتی ہیں جو ان کے اپنے دور حکومت میں ان کے خلاف دائرکئے گئے تھے۔شہزاداکبرنے کہاکہ بلاتفریق احتساب یقینی بنایاجائے گا کیونکہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو کڑے احتساب کامینڈیٹ دیاہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت نے کسی کونیب کے ساتھ پلی بارگین کی کوئی پیشکش نہیں کی۔شہزاداکبرنے کہاکہ حکومت کوسزایافتہ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے پر تشویش ہے۔