لاہور( این این آئی )پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، پہلی تین پوزیشنیں دوسرے اضلاع کے طلبہ لے اڑے ۔
امتحانات میں مجموعی طورپر25 لاکھ 77 ہزارامیدواروں نے شرکت کی۔پانچویں جماعت کے امتحان میں 15 لاکھ 36 ہزار جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحان میں 10 لاکھ 41 ہزار بچوں نے شرکت کی ۔پانچویں جماعت کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 88 فیصد اورآٹھویں میں 87 فیصدرہا۔پانچویں جماعت میں لیہ سے طوبا مریم ،اوکاڑہ سے محمد حمزہ نے496 نمبرلےکرمشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی،مظفرگڑھ کے علی احمد اورخانیوال کے محمد حسنین نے 494 نمبرلےکر مشترکہ طو رپر دوسری جبکہ وہاڑی سے علی اظہر،محمد شہیرطارق اورخانیوال سے محمد حاشر493 نمبرلے کر مشترکہ طور پر تیسرے پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔
آٹھویں جماعت میں مظفر گڑھ کے محمد شرجیل ،وہاڑی کے شہوارانعم نے 496 نمبر لےکر مشترکہ طور پر پہلی ،سیالکوٹ کے محمد معاذسلیم نے494 نمبر لے کر دوسری جبکہ سیالکوٹ کے فیضان حسن ،حافظہ آباد کے بلال سرور اوربھکر کی فریحہ ریاض نے493 نمبر لے کر مشترکہ طو رپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔