سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق رواں ہفتے کی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق شہر تبوک میں 10، مدینہ میں ایک اور شمالی سرحدی علاقے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ اتوار سے بدھ کے درمیان سیلابی علاقوں سے 271 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

سعودی عرب، بارشوں و سیلاب سے 12 افراد جاں بحق

شہری دفاع کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے جائزےکے لیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

Media player poster frame

واضح رہے کہ رواں ہفتے سعودی عرب کے شہروں مکہ، مدینہ، جدہ اور تبوک میں موسلا دھار بارشوں سے کئی علاقے زیرآب آگئے تھے۔