لاہورسے

لاہورسے نارووال آنے والی209اپ مسافرٹرین کالاہورسے تاخیرسے چلنامعمول بن گیا

بدوملہی (این این آئی)لاہور سے نارووال آنے والی209اپ مسافرٹرین کالاہورسے تاخیرسے چلنامعمول بن گیاجس سے مسافروں کوشدیدمشکلات سے دوچارہوناپڑرہاہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسے نارووال کے لیے شام ساڑھے چھ بجے روانہ ہونے والی 209اپ مسافرٹرین جس کالاہورسے نارووال کے لیے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیرسے روانہ ہونامعمول بن گیاہے جس سے اس ٹرین پرسفرکرنے والے مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے کیونکہ جن مسافروں نے بدوملہی اوردیگراسٹیشنوں سے اس ٹرین سے اترکردوردیہاتوں میں جاناہوتاہے ان کوبڑی ذہنی کوفت ہوتی ہے جس پربدوملہی اورگردونواح کے دیہات کے مکینوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے،جی ایم ریلوے،ڈی ایس ریلوے اوردیگرریلوے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہورسے نارووال کے لیے 209اپ مسافرٹرین کوبروقت لاہورسے نارووال کے لیے روانہ کیاجائے۔