مہنگائی میں

مہنگائی میں اضافے پر تشویش ، سلیکٹڈ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیںدلا سکتے،ن لیگ

لاہور( اے این این)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیںدلا سکتے.

کیونکہ ان میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں ہے،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے، حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر ہو نہیں رہی گیس پانی بجلی غائب ہے مہنگائی آپے سے باہر ہے،غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے ،سیلکٹڈ حکومت کے پاس اپوزیشن کودیوار کے ساتھ لگانے اور ان کےخلاف مقدمات بنانے کے علاوہ کوئی معاشی ایجنڈا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شالا مار باغ میں میلہ چراغاں کے موقع پررہنماو¿ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہی ہے عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا حکمرانوں نے عوام کو مہنگایہ کے سونامی میں ڈبودیا 8ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے ، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔