پٹرول بم

مہنگائی کا نیا طوفان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ‏ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر، ‏مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لٹر اور ‏لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔