لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے ،جس پر وزیراعظم عمران خان ،صدر (ن) لیگ شہباز شریف ،سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیرترین سمیت اعلیٰ سیاسی رہنماوں نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ہیں ،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔دوسری جانب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔