سرکاری سکولوں

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا

لاہور( این این آئی)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ،مارکیٹ میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کئی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ او والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں امتحانات 2018ءکے نتائج کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے ۔ طلبہ میں کتابوں کی تقسیم کاآغاز ہونے کے بعد نصابی سر گرمیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

دوسری جانب مارکیٹ میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کئی کتابیں دستیاب نہیں جس کی وجہ سے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ پیپر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کتابوںں اور کاپیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔