اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ رہائی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے ، نوازشریف کے کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر نہیں آئی ، مریم بی بی کے ٹوئٹ بھی بند ہوگئے ہیں ، امید ہے سابق وزیراعظم خریت سے ہونگے،نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرناہی ہوگی۔
منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا،نوازشریف کے کسی ہسپتال میں داخل ہونے کی ابھی خبر نہیں اذئی۔
انہوںنے کہاکہ امید ہے نوازشریف خیریت سے ہوں گے کیونکہ مریم بی بی کے ٹویٹ بھی بند ہوگئے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نوازنے کافی دن ہوگئے ٹویٹ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ سوچ رہا ہوں کہ نوازشریف کو خط لکھوں ۔انہوںنے کہاکہ خط میں نوازشریف سے ا نکی خیریت پوچھنا چاہتا ہوں ۔
انہوںنے کہاکہ امید ہے جیل سے گھر جانے کے بعد ذہنی تناو میں کمی اورخوشگوار ماحول میسر آیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اب نوازشریف خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں ۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرناہی ہوگی ۔