نواز شریف کے

نواز شریف کے علاج اور ٹیسٹوں کیلئے سینئرزپروفیسرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے‘ ڈاکٹر عدنان

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کاچھ ہفتوں میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا،علاج اور ٹیسٹوں کیلئے سینئرزپروفیسرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن میں مقیم معالج ڈاکٹر لارنس سے بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔

نواز شریف چند مہینے جیل میں رہے ہیں، ہسپتال میں شفٹ کرنے کیلئے تجزیہ کیا جارہا ہے،دیکھا جارہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں۔