کرتارپور

کرتارپور کوریڈور کے قیام کا مقصد بھی مذہبی سیاحت کا فروغ ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتارپور کوریڈور کے قیام کا مقصد بھی مذہبی سیاحت کا فروغ ہے،سیاحت کے شعبے میں ہمیں ملائیشیا کے تجربات سے سیکھنا ہوگا، پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہت بہتر اور نارمل ہیں،ٹرانسپورٹ ، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ دینا ہوگی۔

منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ثقافتی اور تاریخی لحاظ سے ایک اہم خطہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاحت معاشی استحاکم کےلئے اہم ہے ۔انہوںنے کہاکہ میرا نقطہ بحیثیت وزیر خارجہ یہ ہے کہ سیاحت معاشی استحاکام کےلئے اہم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں سیاحت اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سیاحوں کےلئے پاکستان ایک بہترین سیاحتی مرکرز بننے جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ آٹھ ماہ سے ہمیں حکومت میں آئے ہوئے ہیں ہم نے سیاحت پر کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ویزہ پالیسی کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ویزہ فیس میں نرمی سمیت الیکٹرانک ویزہ پالیسی بنائی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے سیاحت میں بہتری کے اقدام کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرتارپور کاریڈور سے مذہبی سیاحت کو اجاگر کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ راہداری کھولنے کا مقصد پاکستان کے وسیع کلچر کو سامنے لانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ملائیشیا ترکی اور یو اے ای کے ماڈل جیسا کام کرنا ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ سیاحت پر ایسی کانفرنس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس سے پاکستان میں معاشی بہتری آئےگی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں خود کو بہتر کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو سمجھنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بلند پہاڑ، سرسبز وادیاں لہلہاتے کھیت، سیاحت کے لئے تمام لوازمات ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاحت موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ملک کا مثبت امیج بہت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ملک میں گزشتہ چند سالوں میں سیاحت تین سو گنا بڑھی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کی معیشت میں سیاحت کا بھی حصہ بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک بہترین مقام ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہت بہتر اور نارمل ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ویزا پالیسی کو بہت آسان بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ویزا فیس میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ویزا سہولت ایک سو پچھہتر ممالک کے لئے شروع کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اکثر ممالک کے لئے آن ارائیول ویزا سہولت دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ملکی شمالی علاقہ جات تک بہتر رسائی کے لئے ایوی ایشن پالیسی بہتر بنائی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ بھی سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرتارپور کوریڈور کے قیام کا مقصد بھی مذہبی سیاحت کا فروغ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ کرتارپور سپرٹ سکھ کمیونٹی کو ان کی مذہبی موامات تک رسائی دینا ہے۔انہوںنے کہاکہ بدھ مت اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو بھی ان کے تاریخی مقامات تک سیاحت کے لئے سہولتیں دی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی سربراہی میں سیاحت کے فروغ کے لہے قومی ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کے شعبے میں ہمیں ملائیشیا کے تجربات سے سیکھنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ٹرانسپورٹ ، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ دینا ہوگی۔