اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ملکی معیشت عمران صاحب کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے ، بہتر ہوگا ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دیں ،نااہل اور نالائق حکومت نے مہنگائی کی اس شرح کو8 ماہ میں بڑھا کر 9.4فیصد پر پہنچادیا ،حکومت کی ایمنسٹی سکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،نالائقوں کی وجہ سے 2019ءکے بجٹ میں 2600 ارب کا ریکارڈ خسارہ ہوگا، اتنا بڑا اور تیزی سے لیا جانے والا قرض پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا ،عوام پوچھ رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟۔
بدھ کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اجرا پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت عمران صاحب کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے ، بہتر ہوگا ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دیں ۔
انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نالائق، نااہل، جھوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 5.8 فیصد جی ڈی پی سے ترقی کرتا پاکستان نالائق ٹولے کے حوالے کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ قوم پر بمثل عذاب نالائق ٹولے نے جی ڈی پی ساڑھے تین فیصد کے قریب پہنچادیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے چالیس سال کی کم ترین 3.8 فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان نالائق حکومت کو دیاتھا۔ انٰہوںنے کہاکہ نااہل اور نالائق حکومت نے مہنگائی کی اس شرح کو8 ماہ میں بڑھا کر 9.4فیصد پر پہنچادیا ۔
انہوںنے کہاکہ نالائق وزیراعظم اوران کی نااہل ٹیم نے ملک میں مہنگائی دوگنی اور ترقی کی شرح آدھی کردی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ایمنسٹی پر سیاست کرنے والے آج ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ٹیکس چوروں کے لئے سکیم ختم کی تھی ۔انہوںنے کہاکہ یوٹرن حکومت نے ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے دیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ نالائقوں کی وجہ سے 2019ءکے بجٹ میں 2600 ارب کا ریکارڈ خسارہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نااہل ٹولے کی وجہ سے پاکستان پر قرض ساڑھے تین ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے، پانچ سال میں پانچ ہزار ارب سے تجاوز کرجائےگا۔ انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں سب سے بڑا اورتیزی سے لیاجانے والا قرض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اتنا بڑا اور تیزی سے لیا جانے والا قرض پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہوگا ۔
انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کا حال پشاور میٹرو کے ایک ارب میں پڑنے والے کھڈوں جیسا ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو مہنگائی سے مارنے سے بہتر تھا عمران صاحب خودکشی کرلینے کا قوم سے کیا اپنا وعدہ نبھاتے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا عمران صاحب کے لئے شعری تبصرہ ہے ’مجھے کیاب±را تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا ۔
انہوںنے کہاکہ بجلی 25 فیصد، گیس141 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں باربار اضافے نے قوم کو بے حال کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام پوچھ رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟۔