قدرتی حسن

پاکستان قدرتی حسن اور ثقافت سے مالا مال ہے،مثبت تشخص اجاگر کر کے سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان قدرتی حسن اور ثقافت سے مالا مال ہے،مثبت تشخص اجاگر کر کے سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، وزیر مملکت داخلہ کی قیادت میں نئی ویزہ پالیسی کا اجراءبڑی کامیابی ہے۔

بدھ کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو 70اور 80کی دہائیوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا تھا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک خوبصورت ملک اور سیاحوں کیلئے پر کشش ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر کے سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ نئی حکومت کے آنے سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔

انہوںنے کہاکہ خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر عاطف خان سیاحت کے حوالے سے نہایت پر عزم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان قدرتی حسن اور ثقافت سے مالا مال ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر مملکت داخلہ کی قیادت میں نئی ویزہ پالیسی کا اجراءبڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مختلف غیر متعلقہ تنازعات کی وجہ سے شدید متاثر ہوا