نئی ویزا پالیسی

نئی ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی، شہر یار آفریدی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاہے کہ نئی ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی، سیاحت کے فروغ کے لئے امن وامان کا قیام بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

بدھ کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے جناح کنونشن سنٹر میں جاری پاکستان ٹورازم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان سیاحت کے لئے ایک محفوظ ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری نئی ویزہ پالیسی پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے سنجیدہ اقدامات میں سے ایک ہے۔

انہوںنے کہاکہ نئی ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے امن وامان کا قیام بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔