اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹرین اور کنزرویٹوپارٹی کی رہنما سعیدہ وارثی نے ملاقات کی جس میں خطے کی امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بدھ کو پاکستانی پارلیمنٹرین اور کنزرویٹو پارٹی کی رہنما سعید واثی نے یہاں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذو الفقار بخاری بھی موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دور ان خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔