لاہور (ا ین این آئی)پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں کہ حکومت ٹویٹ سے نہیں چلتی ، حکومت کی ہر شعبہ میں غیر سنجیدگی کی انتہائی ہوگئی ، عوام مسائل کے حل کے لئے کسی بھی سطح پر کوشش نہیں کی جارہی، عمران خان نے سمندر سے تیل نکالنے کا اعلان کرکے پٹرول کی قےمت میں اضافہ کردیا ۔
نیب کا لا قانون ہے، نیب میں اصلاحات پر سنجیدہ اقدامات اٹھانا چاہئے ، نیب متنازعہ ادارہ بن چکا ہے ، یہ ادارہ صرف سےاسی انتقام کے لئے استعمال ہورہا ہے ، پےپلزپارٹی کو سےاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جارہا ہے،،جنہوں نے عوام کی خدمت کی ہے ان کے خلاف کوئی کاروائی موثر نہیں ہوگی ، ہم عوام کی طاقت کے سہارے دربارہ وفاق میںحکومت بنائیں گے،انہوں نے کہاکہ وفاقی وزاءکا سندھ کی جیل بھرنے کا اعلان حیران کن ہے ، اس طرح کے اعلانات سے چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی بڑھے گا،
پہلے سراج درانی کو گرفتار کیا گیا اور اب پےپلزپارٹی کے دیگر قائدین کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے،ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ماضی میں بھی ہمارے قائدین نے جےل کاٹی اوراب پھر کسی بھی آزمائش سے گزرنے کے لئے تیار ہیں۔