غیر مسلموں

غیر مسلموں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں میں 05 فیصد کوٹہ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے غیر مسلموں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں میں 05 فیصد کوٹہ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تکنیکی اور پیشہ وارانہ اداروں میں 5 فیصد کوٹہ مختص کرنا ناگزیر ہے۔

لہذا اس مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ غیر مسلموں کے لئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے مزید برآں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر پاکستانی کو یکساں حقوق دینے کی خواہاں ہے جس ک لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

ہر طبقے کو قومی دھارے میں شامل کرنا ضروری ہے تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔