اہور ( این این آئی) طب اور اطباءا کرام کے حقوق کی بقا ءاور جدو جہد کے لئے تحفظ اطباءآرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ اطباءکنونشن 14اپریل بروز اتوار دوپہر 1بجے پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زیر صدارت پروفےسر حکیم محمد شفیع طالب قادری منعقد ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار تحفظ اطباءآرگنائزیشن کے چیف آرگنائزرحکیم غلام مرتضی مجاہدنے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔تقریب کے آرگنائزرز میں پروفیسر حکیم عبدالرزاق(نائب صدر) ،پروفیسر حکیم اشفاق احمد( جنرل سیکرٹری)،پروفیسر حکیم محمد اسلم طالب(سرپرست)، ڈاکٹر نصیر احمد طارق (پریس سیکرٹری)، پروفیسر حکیم منیر احمد شکوری (ایڈیشنل سیکرٹری جنرل)،حکیم محمد افضل میو(صوبائی پریس سیکرٹری)، حکیم وسیم انور(رابطہ سیکرٹری)،پروفیسر حکیم نثار احمد شیرازی،پروفیسر حکیم مبارک علی رحمانی ،حکیم امجد فاروق کلو(ضلعی صدر)اور نواب سعید اللہ خان ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطباءکے حقوق کی جنگ تحفظ اطباءآرگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر تمام اطباءکرام اور طبی تنظیمیں مل کر جدو جہد کر کے اپنے حقوق حاصل کے کے دم لیں گی ۔