لاہور( این این آئی)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئے ٹیکس نیٹ میں توسیع ناگزیر ہے ،انہوںنے حکومت کی طرف سے ملک بھر میں خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ان پر فکسڈ ٹیکس عائدکرنے کے فیصلہ کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔
ٕ
انہوںنے کہا کہ اس وقت ٹیکس کا 72 فیصد بوجھ صنعتی شعبہ اٹھا رہا ہے جو صنعتی پھیلاﺅ اور بے روزگاری کے خاتمہ میں رکاوٹ بنا ہے اس سے زیر زمین معیشت کا حجم بھی کم ہوگا جبکہ ٹیکس حکام کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فاﺅنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ ریٹیل بزنس پر ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلہ سے ٹیکس کے نظام کو متوازن بنانے میں مدد ملے گی ۔
انہوںنے کہا کہ تاجروں پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے سے قبل تاجر تنظیموں سے مشاورتی عمل مکمل کیا جائے تاکہ ان کی مشاورت سے ٹیکس عائد کرنے سے وصولی کا عمل تیز تر ہوسکے اور تاجر برادری بھی خوشدلی سے اپنے ذمہ ٹیکس ادا کرکے حکومتی ریونیو میں اضافہ کرے ۔
انہوںنے کہا کہ اس کا آغاز صوبائی دارالحکومتوں سے ابتداءکی جائے او ر بتدریج ملک بھر میں عائد کردیا جائے ۔