لاہور (این این آئی)آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کی تجویز دیدی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور منجمنٹ اگلے ایک دو روز میں ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کا آغاز کریں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی 23 اپریل کو شیڈول ہے، انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سےقبل پاکستان ٹیم کو تین کاﺅنٹیز کے خلاف بھی میچز کھیلنے ہیں،آئی سی سی قوانین کے مطابق ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 30 اپریل تک کیا جا سکتا ہے ،22 مئی تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظور ی کے بغیر کھلاڑی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے ساتھ اضافی کھلاڑی بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ، بورڈ نے کہاکہ دو اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھیجے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کےلئے کپتان سرفراز احمد ، فخر زمان، امام الحق ، حارث سہیل ، بابرا عظم ، محمد رضوان ، شعیب ملک ، فہیم اشرف ، عثمان شنواری ، شاداب خان ، حسن علی، محمد عامر ، عماد وسیم ، محمد حفیظ اور شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں ، نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ، آصف علی اور عابد علی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔