رینجرز

رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(اے پی پی) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعید آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان وسیم بھٹی، ہارون عارف اور رفاقت کو گرفتار کیا جو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد سیکٹر 9 میں نواز خان الیکٹرونک کے مالک نوروز خان سے 50 ہزار روپے بھتہ مانگنے میں ملوث ہیں۔

ڈیفنس، بریگیڈ، کورنگی اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان تحسین احمد، لیاقت علی خان عرف سلیم، محمد بدر دین عرف بھٹو عرف کپی، رضا اللہ، بختیار گل عرف بلو، شہزادہ عرف خلیق الرحمن، محمد اکبر عرف وری، محمد علی عرف نومی، محمد شہزاد، اسامہ، فیضان مصطفی اور عثما عرف اشی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ڈیفنس کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان صفی اللہ عرف مروت، شیر خان اور ہارون رشید عرف ابلک کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔