سیاحوں کے

پاکستان نے سیاحوں کے لیئے اپنے دروازے کھول دیئے ،وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے سیاحوں کے لیئے دروازے کھول دیئے ،پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی جا رہی ہے ،کوشش ہے کہ پاک ایران بارڈر پر بھی باڑ نصب کی جائے ، ہمارا چیلنج ہے کہ دنیا پاکستان میں آئے اور ہمارے پرامن اورمحفوظ ترین پاکستان کو دیکھے،175ممالک کوای ویزہ ،50ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور بزنس ویزہ سمیت تمام طرح کے ویزوں کو آسان بنادیا گیا ہے۔

بدھ کو کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے امن وامان کا قیام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے نتیجے میں آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، یہ تمام کامیابیاں ہم نے ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے حاصل کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی تو وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں سیاحت کو نمایاں مقام حاصل ہوا، وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے امن وامان کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ہمارا چیلنج ہے کہ دنیا پاکستان میں آئے اور ہمارے پرامن اورمحفوظ ترین پاکستان کو دیکھے، ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ترین ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ نصب کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاک ایران سرحد پر بھی باڑ نصب کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سیاحت کے فروغ کے لئے ایک بہت بڑا قدم یہ بھی ہے کہ ویزہ رجیم کو تبدیل کردیا گیا ہے،175ممالک کوای ویزہ ،50ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور بزنس ویزہ سمیت تمام طرح کے ویزوں کو آسان بنادیا گیا ہے، دنیا آئے اور دیکھے کہ پاکستان ایک ذمہ دار، پرامن اور ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں ویزہ آن آرائیول، ای ویزہ کی سہولت کے تمام تقاضے مکمل ہونے کے بعد دنیا بھر کے سیاحوں کے ہر طرح کی سہولیات میسر ہونگی، ہماری نئی ویزہ پالیسی پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات میں سے ایک ہے۔