اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ بلاول باولا ہوگیا ہے ،اپنے ہی صوبے میں ٹرین مارچ کر رہا ہے، آصف علی زرداری کو باسٹھ ون ایف کے تحت اثاثے چھپانے پر نااہل کیا جائے۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ کرپشن کنگ کے خلاف کیس پیروی کےلئے ہائی کورٹ آیا ہوں ،اسلام باد ہائی کورٹ سے پہلے بھی انصاف ملا ہے مجھے امید ہے اب بھی انصاف ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کو باسٹھ ون ایف کے تحت اثاثے چھپانے پر نااہل کیا جائے۔
انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری بتائیں مہرین شاہ کون ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہرین شاہ اور محمد ادریس کے نام پر بیرون ملک گاڑیاں جائیدادوں کی خریداری ہوئی۔
انہوںنے کہاکہ مہرین شاہ محمد ادریس کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول باولا ہوگیا ہے اپنے ہی صوبے میں ٹرین مارچ کر رہا ہے۔