اسلام آباد (این این آئی)پٹرول اور ایل پی جی کے بعد عوام کو بجلی کا زور دکا جھٹکا ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
جمعرات کو نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی سماعت نائب چیئرمین نیپرا حمایت اللہ بلوچ نے کی ۔ سماعت کے دور ان سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ،نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کر دیا،صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیاگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران پانی سے 22.77فیصد بجلی پیدا کی گئی ،کوئلے سے 17.46فیصد،گیس سے 23.85فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے ، فروری میں درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا ہوئی ،فروری کے دوران ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 97پیسے فی یونٹ رہی ۔