بالی ووڈ اداکار راہول ڈکشٹ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد، خودکشی کرلی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کے خواہشمند نووارد اداکار راہول ڈکشٹ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول ڈکشٹ کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے وہ اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے لیے جے پور سے ممبئی آئے تھے تاہم گزشتہ روز پنکھے سے لٹکی ان لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول اور ان کی اہلیہ پریا ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ رات دیر تک پارٹی کرنے کے بعد سوگئے کہ اچانک صبح 5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پریاکا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو کوکیلا بین ہسپتال منتقل کیا لیکن راہول کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب راہول کے والد نے پریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اس کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پریا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ سیکڑوں لوگ ممبئی میں اپنی قسمت بنانے آتے ہیں راہول بھی آنکھوں میں اداکار بننے کا خواب سجائے ممبئی آیاتھا تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔